شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی، خاتون ٹیم ممبر ہلاک ایک زخمی

جوئل سوزا کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں ہیں کہ ان کو کہاں گولی لگی اور اب ان کی حالت کیسی ہے

ہالی وڈ اداکار ایلیک بالڈون سے فلم کی شوٹنگ کےدوران حادثاتی طورپر گولی چل گئی جس کےنتیجےمیں سنیما گرافر ہیلینا ہچنس ہلاک اور ڈائریکٹر جوئل سوزا زخمی ہوگئے ، پولیس نے اداکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق امریکی ریاست نیو میکسیکو میں  ہالی وڈ کی  آزاد فیچر فلم "RUST”کی شوٹنگ کے دوران68 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ایلیک بالڈون سے حادثاتی طورپر  گولی چل گئی جس کی زد میں آکر42 سالہ ڈائریکٹر فوٹوگرافی  ہیلینا ہچنس موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ  48 سالہ ڈائریکٹر جوئل سوزا شدید زخمی ہوگئے ، جوئل سوزا کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں ہیں کہ ان کو کہاں گولی لگی اور اب ان کی حالت کیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی وی ڈرامہ شوٹنگ کے دوران حقیقی ڈرامہ رونما

ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کیس ہار گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ  بونیزا کریک کے قریب پیش  آنے والے حادثے میں ابھی الییک بالڈون کو باقائدہ گرفتار نہیں کیا گیا ہے اس حوالے سے گواہوں کا انٹرویو کر رہے ہیں اور وہ فائرنگ  کے واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ہالی وڈ اداکار ایلیک بالڈون کو پولیس تحقیقات کے لئے اپنے ساتھ لے جارہی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فوٹوگرافی  ہیلینا ہچنس الییک بالڈون کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ جوئل سوزا کو ایمبولینس کے ذریعے کرسٹس سینٹ ونسنٹ ریجنل میڈیکل سینٹر پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہاہے ۔

ہیلینا ہچنس امریکی ریاسست لاس اینجلس میں مقیم تھیں جو سنیما گرافر کے طورپر ہالی وڈ کی درجنوں فلمو ں میں اپنی  صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی تھی ، ہالی وڈ میں کام کرنے سے قبل وی یورپ میں برطانوی دستاویزی پروڈکشن کے ساتھ بطور صحافی کافی عرصہ منسلک رہیں تھیں۔

شوٹنگ کے دوران حادثاتی طورپر گولی لگنے سے ہلاک ہونے والی ہیلینا ہچنس

متعلقہ تحاریر