ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس: اننیا پانڈے بھی تفتیش کے لئے طلب

اننیا پانڈے کو طلب کرنے سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مار کر موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھا

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر چھاپےکے بعد این سی بی نے اداکارہ کو آج پھرشاہ رخ خان کےبیٹے آریان خان  کےخلاف ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس  میں تحقیقات کے لئےطلب کیا ارو دو گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شپ ڈرگز کیس میں انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو  نے مزید ہائی پروفائل  شخصیات  کو شامل تفتیش کیا ہے این سی بی نے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے  ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ این سی بی نے گزشتہ روز اننیا پانڈے کو اپنے دفتر طلب کرنے سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھااس کے بعد ان سے منشیات کیس کے سلسلے میں تقریباً تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی، آج پھرنارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اننیا پانڈے کو دفتر طلب کرکے دو گھنٹوں تک تفتیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی عدالتوں کا آریان خان سے عادی مجرمان جیسا سلوک

آریان خان منشیات کیس، شاہ رخ اور گوری خان کیوں خاموش ہیں؟

این سی بی کے دفتر میں تفتیش  سے قبل ایک آفیسر کا کہنا تھا کہ کیونکہ اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ملزم ہیں تاہم اس سے پوچھ تاچھ کا مطلب کیس کو درست سمت میں لے کر جانا ہے ۔

انڈیا میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے تحقیقات کے لیے ممبئی میں اداکار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘پر بھی بالکل اس وقت چھاپہ مارا جس وقت  نارکوٹکس بیورو کی ٹیم نے اننیا پانڈے کے گھرپر چھاپہ مارا تھا ۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گذشتہ روز ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید اپنے بیٹے آریان سےاس کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ ملاقات بھی کی۔، بمبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی،  اس سے قبل ممبئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کو آرین خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔ عدالت نے ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچ کی ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کیں۔

متعلقہ تحاریر