ملکہ ترنم نورجہاں کے لئے تضحیک آمیز بیان، علی عظمت تنقید کی زد میں
نورجہاں کی شخصیت کے بارے میں کہا تھا کہ بچپن میں انھیں میں میڈم نورجہاں سے چڑ تھی
ملکہ ترنم نورجہاں کے حوالے سے تضحیک آمیز بیان پر گلوکار علی عظمت متعدد شوبز شخصیات اور عام عوام کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، شوبزنس کی شخصیات نے علی عظمت کے بیان کو کم ظرفی اور کم علمی قرار دے دیا ہے۔
گلوکار علی عظمت نے چند روز قبل ایک شو کے دوران ملکہ ترنم نورجہاں کی شخصیت کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے بچپن میں رات گئے پی ٹی وی پر ایک شو لگتا تھا جس میں میڈم نورجہاں ساڑھی اور بڑے بڑے بندوں کے ساتھ بے تحاشہ میک اپ کرکے گانا گاتی تھیں اور مجھے اس ”مائی“ سے ”چڑ“ چڑھتی تھی کہ ضروری ہے ہم یہ دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایشال فیاض کا گانے کے ذریعے نور جہاں کو خراج عقیدت
بالی ووڈ نے ملکہ ترنم کے گانے کا ری مکس بنالیا
علی عظمت کی جانب سے تضحیک آمیز بیان پر گلوکار عاصم اظہر نے علی عظمت پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر آپ فن کا احترام نہیں کرتے تو فن بھی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔
If you don’t respect the art, the art won’t respect you.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 21, 2021
گلوکار اور موسیقار بلال مقصود نے علی عظمت کی جانب سے بے سروپا بیان پر نام لئے بغیر لکھا ہے کہ نورجہاں ایک عظیم اداکارہ تھیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ بشریٰ انصاری نےمیڈم نورجہاں کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر پیغام میں کہا ہے کہ نورجہاں موسیقی کی حقیقی ملکہ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی ان کا مقابلہ کسی سے بھی نہیں کیا جاسکتا وہ ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہیں ، میری پیاری ملکہ ترنم میں صدقے۔
View this post on Instagram
علی عظمت کی جانب سے ملکہ ترنم نورجہاں کے حوالے سے کہے گئے جملوں پر میڈم کی صاحبزادی حنا درانی نے خاموشی توڑتے ہوئے گلوکار کا نام لیے بغیر ان کو جواب دے دیا ، انھوں نے علی عظمت کا نام لئے بغیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ کیلئے لیجنڈری دلیپ کمار کے وہ الفاظ بھی شیئر کیے جس میں وہ ملکۂ ترنم کو خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
حنا درانی نے اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ میڈم نور جہاں کا نام لفظ “عظمت” کے مترادف کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، میڈم نور جہاں ایک ایسی خاتون تھیں جنہوں نے اپنے ملک اور اپنے فن کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جس کا کوئی زندگی بھر خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہر وہ اعزاز اپنے نام کیا جو کسی بھی انسان کی خواہش ہوسکتی ہے، حنا درانی نے علی عظمت کے بیان کا ذکر کیے بغیر کہا کہ مجھے پچھلے کچھ دنوں میں بے شمار پیغامات موصول ہوئے کہ میں ان شخص کو جواب دوں جس نے میری والدہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص کیلئے میرا پسندیدہ اقتباس ہے کہ ’جو آپ میرے بارے میں کہہ رہے ہیں، وہ الفاظ آپ کی شخصیت کی ترجمانی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
میڈم نورجہاں کی دوسری صاحبزادی منال حسن نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ان کی والدہ نے ملک کے لیے اپنے خوابوں اور خواہشوں سے بڑھ کر کام کیا اور اپنی زندگی وطن پر فدا کردی۔ ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی کے علاوہ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر صارفین نے علی عظمت پر سخت تنقید کی اور ان کے بیان کو نامناسب قراردیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ علی عظمت ایک کم ظرف اور کم علم انسان ہے۔