پاکستان کے معروف ڈائریکٹر نبیل قریشی نے ہندوستانیوں کو آئینہ دکھا دیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے جب ہندوہستانیوں کی ناک رگڑی جاتی ہے تو انہیں پاکستان کی چائے بھی اچھی لگتی ہے۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر اور مصنف نبیل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہار کے بعد تمام ہندوستانی کرکٹ شائقین محمد رضوان اور ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کر کے جذباتی لفاظی کررہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے لکھا ہے کہ ” ایک چھوٹا سا نوٹ ان ہندوستانیوں کے نام جو جذباتی پوسٹس شیئر کررہے ہیں۔”

نبیل قریشی نے مزید لکھا ہے کہ ” اب آپ لوگ ہار گئے ہو تو دوست بن رہے ہو، بول رہے ہو کہ ہم سب بھائی ہیں، دوست ہیں ، نفرتیں مٹاؤ اور فاصلے مٹاؤ۔”

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم کا مستحق طلباء کی اسکالر شپ کےلئے 20 لاکھ روپے کا اعلان

پاکستان ، نیوزی لینڈ سے حساب برابر کرنے کے لیے تیار

سوشل میڈیا صارفین نے نبیل قریشی کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے جب ان کی ناک رگڑی جاتی ہے تو انہیں چائے کا کپ بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ اور اگر یہ لوگ جیت جاتے ہیں تو پھر ان کی نظریں دیکھیں کیسے بدلتی ہیں۔ یہ لوگ اپنا رنگ گرگٹ سے بھی زیادہ تیزی سے بدلتے ہیں۔

مالک نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "یہ لوگ صدمے میں ہیں، انہیں یقین نہیں ہورہا کہ یہ سب کیسے ہوگیا۔”

انہوں نے اداکار اکشے کمار کی فلم کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے "ان کی حالت اکشے کمار جیسی ہو گئی ہے۔”

تاہم انیمہ پربھارکر نامی ٹوئٹر صارف نے نبیل قریشی سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میں ان میں سے نہیں ہوں جن کا آپ نے ذکر کیا ہے- لیکن ہم سب، افراد/خاندان/ممالک، کچھ جیتتے ہیں اور کچھ ہارتے ہیں۔ جب ہم ہار جاتے ہیں تو ہم کسی چیز میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم اس پر مذاق کیوں؟”

نبیل قریشی کے ٹوئٹ پر مثبت جواب دیتے ہوئے احسن رحیم نامی ٹوئٹر کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ "ہاہاہاہا میری سوچ بالکل آپ جیسی ہے۔”

سارا نامی خاتون نے لکھا ہے "محبت سے بھرپور سچ۔”

نبیل قریشی پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر ہیں ۔ انہوں نے ایکٹر ان لاء ، نامعلوم لوگ ، لوڈ ویڈنگ ، قائداعظم زندہ باد اور کھیل کھیل میں ، جیسی کامیاب فلمیں پاکستانی سینما انڈسٹری کو دی ہیں۔

متعلقہ تحاریر