وینا ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کوئی اور استعمال کررہا ہے
وینا ملک سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئے جانے والے سیاسی ٹوئٹس کے حوالے سے پوچھےگئے سوالات پر وہ کوئی جواب ہی نہ دے سکیں
نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی’ کے پروگرام میں پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے اعترف کیا ہے کہ ان کے ٹوئٹر پر ملکی سیاست اور سیاسی مخالفین کے لئے لکھے گے الفاظ ان کے نہیں ہوتے ہیں۔
ادا کارہ وینا ملک پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے روایتی معصومانہ سوالات کے جواب دیتے ہوئے تذبذب کا شکار دیکھائی دیں ، وینا سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئے جانے والے سیاسی ٹوئٹس کے حوالے سے پوچھےگئے سوالات پر وہ کوئی جواب ہی نہ دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسد خٹک کا وینا ملک پر بچوں کی برین واشنگ کا الزام
وینا ملک کی شادی کے بعد طلاق کا معاملہ بھی سوشل میڈیا کی نذر
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی نے اداکارہ ویناملک کے ساتھ انٹرو یو کیا جس میں ان سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سیاسی جماعت کے حوالے سے لکھے گئے سخت اورنامناسب الفاظ پر معصومانہ انداز میں وضاحت مانگی ، وسیم بادامی نے ٹوئٹر پر وینا ملک کے لکھے گئے پیغامات جس میں انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر سیاسی مخالفین کے لئے سخت جملوں کا استعمال کیا تھا پر پوچھا کہ کیا یہ آپ کے خیالات ہیں ، جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ جی یہ میرے خیالات ہیں ، میزبان کے حوالے سے مزید سوالات پر وینا ملک اپنے جملوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہ دے سکیں اور کہا کہ یہ خیالات تو میرے ہیں تاہم یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ الفاظ بھی میرے ہی ہوں ۔
ویناملک کے اس انکشاف پر میزبان نےکہا کہ یعنی آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کوئی اور آپریٹ کررہا ہے ، اس سوال پر وینا ملک قدرے گھبراگئیں تاہم خود کو سبھالتے ہوئے انھوں نے بات بنائی او رکہا کہ میں اپنی ٹیم کو اپنے خیالات سے آگاہ کردیتی ہوں اور جو لوگ سوچتے ہیں اس انداز سے لکھنے کا کہتی ہوں۔
وینا ملک ٹویٹر پر جو لکھتی ہیں وہ کس کی سوچ اور کس کے الفاظ ہوتے ہیں، @iVeenaKhan کی زبانی سنئیے۔ pic.twitter.com/z1gohefmJi
— Farid Qureshi (Farid Ahmed) (@FaridQureshi_UK) October 29, 2021
وسیم بادامی نے وینا ملک کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کے حوالے سے کئے گئے ٹوئٹ پر پوچھا کہ عظمت سعیدکون ہیں جس پر وینا ملک انتہائی پریشان نظر آئیں اور الٹا وسیم بادامی سے ہی سو ال کربیٹھیں کہ کیا آپ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو نہیں جانتے ؟ جس سے یہ واضح تھا کہ وینا ملک جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی شخصیت اور ان کے نام سے بھی واقف نہیں ہیں ۔
وینا ملک کے ٹوئٹر پر دیئے گئے اپنے ہی بیانات پر حیرانی کے اظہار سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ جیسے ان کو علم ہی نہیں کہ جسٹس ریٹائرڈعظمت سعید کون ہیں ، میزبان کی جانب سے اسرار کرنے پر وینا ملک نے جان چھڑانے کےاندازمیں کہا کہ ہاں یہ خبر ایک اخبار میں آئی تھی تو میں نے اس کو بالکل ایسے ہی ٹوئٹر پر پوسٹ کردیا ۔