احکامات کی خلاف ورزی پر آریان خان کو دوبارہ جیل جانا ہوگا

آریان خان کو ممبئی کروز شپ ڈرگ کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں اور دس شرائط کے عوض ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

ممبئی کروز شپ ڈرگ کیس میں  25روز تک  جیل میں قید رہنے کے بعد گذشتہ روز شاہ رخ خان کےبیٹے  آریان خان کی ضمانت  منظور  ہوئی اور آج وہ رہا کردیئے گئے ہیں تاہم عدالت کی جانب سے  ضمانت پر رہائی کےساتھ کچھ شرائط عائد کی ہیں جن میں سے کسی ایک کی بھی خلاف ورزی آریان خان کی ضمانت کو منسوخ کرکے دوبارہ جیل تک پہنچاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے 23سالہ بیٹے آریان خان  کو ممبئی کروز شپ ڈرگ کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں  اور دس شرائط کے عوض ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کروز شپ منشیات کیس، آریان خان ضمانت پر آرتھر جیل سے رہا

25 دن بعد بیٹے کی ضمانت، شاہ رخ خان کی نئی تصاویر وائرل

عدالت کی جانب سے عائد کردہ دس شرائط مندرجہ زیل ہیں۔

شرط نمبر ایک میں کہا گیا ہےکہ ملزم آریان جس کیس میں گرفتار ہوئے اس طرح کی کسی سرگرمی میں دوبارہ ملوث نہیں ہوں گے، آریان خان رہائی کے بعد ساتھی ملزمان سے کسی قسم کا رابطہ قائم نہیں کریں گے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث کسی شخص سے ملاقات بھی  نہیں کریں گے۔

آریان خان عدالت میں زیر سماعت کیس کی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیں گے، ذاتی طور پر یا کسی بھی طریقے سے مقدمے  کے گواہان پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

آریان خان مقدمے کے حوالے سے میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی تبصرہ کوئی معلومات یہ کس بھی قسم کی کوئی بات نہیں کریں گے۔ملزم آریان خان عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے اور اگر ملزم کو شہر سے بھی باہر جانا ہے تو وہ پہلے اپنے کیس کے تفتیشی افسر کو آگاہ کریں گے۔

شرط نمبر سات میں ملزم  کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ ہر جمعہ دن صبح گیارہ بجےسے دوپہر دو بجے کے دوران انسداد منیشات فورس این سی بی کے دفتر میں حاضری لگائیں گے۔آٹھویں شرط میں حکم دیا گیا ہے کہ آریان خان کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے انہیں اپنا پاسپورٹ تفتیشی ایجنسی کو جمع کرانا ہوگا۔

شرط نمبر نو کےمطابق ملزم آریان خان عدالت کی ہر کارروائی پر عدالت میں موجود ہوں گے اور جب بھی این سی بی طلب کرے تو انہیں جانا ہوگا۔شرط نمبر دس میں کہا گیا ہےکہ جب ایک مرتبہ ٹرائل شروع ہوجائے تو ملزم اس میں تاخیر کے حربے استعمال نہیں کرے گا اور اگر ملزم نے ان شرائط میں سے کسی ایک کی بھی خلاف ورزی کی تو اس کی ضمانت ضبط کرنے کے ساتھ دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر