اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی فنکاروں کی تصاویر وائرل

فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2021 میں پاکستانی ، انڈین اور یورپین فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بالی ووڈ کی متنازعہ ادکارہ راکھی ساونٹ نے فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2021 کی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے جاری کی گئی وائرل تصاویر میں ایک ٹیبل کی تصویر بھی شیئر کی جس میں پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ، اداکار اعجاز اسلم، فیصل قریشی ، اداکار اعزاز اسلم کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہالوین کا تہوار، اداکارہ متھیرا ایک نئے انداز میں

پشتو موسیقی کا مشہور ساز رباب اعلیٰ فنکاری کی اعلیٰ مثال

راکھی ساونت نے اداکار فیصل قریشی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “واہ بہت پرجوش ہوں میں کل رات پاکستان کے سپر اسٹارز سے ملی۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

راکھی ساونت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک چھوٹا سے ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ پاکستان کے لیجنڈ اسٹار جاوید شیخ کے کھڑی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کلپ میں جاوید شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "میں ان سے محبت کرتی ہوں کیونکہ یہ بہترین اداکار ہیں۔ جواب میں جاوید شیخ نے راکھی ساونت کو شکریہ ادا کیا ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ 2021 میں پاکستانی فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں جہاں پاکستانی ، انڈین اور یورپین فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت وہیں مداحوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بالی ووڈ کی سابق اسٹار اداکارہ کاجول اور سابق مس ورلڈ مانوشی چلر نے تقریب میں شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں نورا فتحی اور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے بھی اپنی پرفارمنس سے حاضری کے دلوں کو خوب گرمایا ۔

تقریب میں ایک ٹیبل  مداحوں کے لیے مرکز نگاہ بنا رہا جہاں بھارتی اداکارہ بلیک گاؤن میں ملوث راکھی ساونت پاکستانی فنکاروں کے جھرمٹ میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

تقریب کے اختتام پر اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ پاکستانی اداکارہ مایہ علی کو رائزنگ اسٹار سے نوازا گیا جبکہ مائرہ خان کو اپنے حصے کی انعام لے اڑیں۔

متعلقہ تحاریر