سالگرہ مبارک ہو! شاہ رخ خان 56 برس کے ہوگئے
اس سال 'منت' پر روایتی جشن کا امکان نہیں، آریان خان کی رہائی کے بعد سے کنگ خان اُن کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ تین برس سے وہ بڑے پردے سے دور ہیں اور ممکنہ طور پر سالگرہ بھی سادگی سے منائیں گے۔
ممبئی میں واقع شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کو خوبصورت لائٹس سے سجایا گیا ہے اور ان کے مداح وہاں قطار در قطار جمع ہیں۔ اس سال اُن کی سالگرہ کے صرف دو روز بعد دیوالی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان 2 نومبر کو اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گے یا نہیں؟
احکامات کی خلاف ورزی پر آریان خان کو دوبارہ جیل جانا ہوگا
ہر سال شاہ رخ اپنی رہائشگاہ کے باہر جمع ہونے والے مداحوں بالکونی میں کھڑے ہو کر ملتے ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ اس سال بھی وہ ایسا کریں گے یا نہیں۔
دوسری طرف شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی اور محبوب ترین اداکار کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
ہمیشہ کی طرح دلکش نظر آنے والی مادھوری ڈکشٹ نے اپنی اور شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعا دی کہ آپ طویل اور خوش و خرم زندگی بسر کریں۔
Happy birthday to the most humble and ever charming @iamsrk. May you live a long and happy life.😍🎂 pic.twitter.com/g9E4Znsu5a
— Madhuri Dixit Nene (@MadhuriDixit) November 2, 2021
رقص کی دیوی ملائکہ اروڑا نے مشہور زمانہ گیت ‘چل چھیاں چھیاں’ کے ایک منظر کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ 23 برس قبل میں آپ کی مداح تھی اور اب بھی ہوں۔
View this post on Instagram
ملائکہ نے کہا کہ آپ اپنے ارد گرد لوگوں کا ہر دن بہتر بنانے کے لیے جس طرح انتھک محنت کرتے ہیں وہ بہت خوب بات ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ آج کا دن ہمیشہ کی طرح خاص ہو کیونکہ آپ اس کے مستحق ہیں۔ سالگرہ مبارک ہو۔
بھارت کے لائف اسٹائل اور انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فیئر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مختلف مواقعوں پر مختلف شوبز شخصیات نے شاہ رخ خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
They say that if you wish to be loved, you must love.
A prime example of that adage is #ShahRukhKhan, the man who taught us all how to love.#HappyBirthdaySRK pic.twitter.com/I4jP7OVxcJ
— Filmfare (@filmfare) November 2, 2021