صدف کنول کی اپنی ساس کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

ساس بہو کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملاجلا رجحان سامنے آرہا ہے۔

اداکارہ صدف کنول کی اپنی ساس سفینہ شیخ کے ساتھ ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سفینہ شیخ سینئر اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نوجوان اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کو ان کی والدہ اور سینئر اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ شیخ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں  پنجابی گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

متھیرا کے چاہنے والے دس لاکھ سے تجاوز کرگئے

برقعہ ایونجر کی لیڈ گرافک ڈیزائن سارہ رباب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وڈیو میں اگرچہ اداکارہ صدف کنول تو ہلکے پھلکے انداز میں رقص کررہی ہیں مگر ان کی ساس کو باقاعدہ اسٹیپس لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ سبز واری فیملی میں شادی کی تیاری کے دوران  ساس بہو سنجیدگی سے گروو کررہی ہیں۔

وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ سوال کیا کہ کیا  یہ دونوں واقعی شہروز سبزواری کی تیسری شادی کیلیے ناچ رہے ہیں یا یہ فیک نیوز ہے۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ یہ سب سے پیاری وڈیو ہے جبکہ ایک خاتون نے ساس بہو کے بندھن کو خوبصورت قرار دیا۔ تاہم کچھ صارفین اخلاقیات کا درس دینے سے بھی باز نہیں آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ساس کے پاؤں قبر میں لٹک رہے ہیں اور ڈانس کررہی ہیں۔ ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ اللہ اللہ کرنے کی عمر میں  ناچ رہی ہیں۔ ایک خاتون نے سفینہ شیخ کے لیے ہدایت کی دعا بھی کر ڈالی ہے۔

متعلقہ تحاریر