دبئی ‘پیسا ایوارڈ’ کے دوران فریال محمودکا موبائل فون گم ہوگیا
ان کی خبروں میں آنے کی وجہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ایوارڈ کی تقریب میں موبائل فون کا گم ہوجانا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی بیباک اداکارہ فریال محمود اکثر ہی خبروں میں رہتی ہیں، کبھی وہ اپنے جسم پر ٹیٹوبنوانے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہیں تو کبھی مختصر لبا س میں رقص کرنے کے باعث تاہم اب ان کی خبروں میں آنے کی وجہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ایوارڈ کی تقریب میں موبائل فون کا گم ہوجانا ہے۔
فریال محمود نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز(پیسا ) کے دوران اپنےموبائل فون کے گم ہوجانے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پیسا 2021 ایوارڈ میں اپنی تصاویر شیئر کرنے میں تاخیر اس لئے ہوئی کے میں اپنے فون سے محروم ہوگئی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ادکارہ فریال محمودکا بولڈ فوٹو شوٹ، مداحوں کی تنقید کے بجائے تعریف
فریال محمود نے ایک مرتبہ پھر مختصر لباس والی تصویر شیئر کردی
انھوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے میک اپ آرٹس کاشکریہ بھی اداکیا جو ان کو خوبصورت بنانے میں بڑ ی محنت کرتے ہیں ۔
فریال محمود اپنے کیرئیر کے آغازمیں تھوڑی فربہ تھیں جس کے باعث انھوں اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم اس کے بعد وہ اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے اور پھر مختصر لباس میں رقص کی ویڈیو زکو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کرنے پر بھی سخت تنقید کا سامنا کررہی تھیں ۔
فریال محمود اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص پر بھی مہارت رکھتی ہیں سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کی ڈانس ویڈیوز کے خوب چرچے ہیں ، وہ اپنی ان ویڈیوز میں اتنی خوبصورتی سے ڈانس کرتی ہیں کہ مداح کیا ناقدین بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔