شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
شعیب ملک عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا بن گیا تھا۔
کرکٹر شعیب ملک نے دو ہفتے قبل اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا جو انٹر نیٹ پر وائرل ہونے کےبعد صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا بن گیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ عائشہ عمر کے بعد کرکٹر شعیب ملک کا فیشن میگزین "ہیلو پاکستان ” کے لئے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ انٹر نیٹ پر وائرل ہوگیا ہے ، فیشن میگزین کے لیے کئے جانے والے فوٹوشوٹ کو میگزین سمیت کرکٹر اور اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ۔
فوٹوشوٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر میں کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ہانیہ عامر کو فیشن ایبل لباس میں میگزین کے سرورق پر دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
فیشن میگزین کی جانب سے کرکٹر اور اداکارہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ شائع ہونے والے میگزین کے شمارے میں دونوں کا انٹرویو بھی ہوگا اور دونوں کی تصاویر بھی سرورق کی زینت بھی بنے گی۔ کرکٹر شعیب ملک او راداکارہ ہانیہ عامر کو فوٹو شوٹ میں مہذب لباس میں دیکھایا گیا ہے تاہم اس کے باوجود صارفین کی جانب سے کرکٹر شعیب ملک پر تنقید کی گئی بعض صارفین نے تو نامناسب تبصرے بھی کئے۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹ ٹیم سے مایوس بھارتی تماشائیوں نے شعیب ملک کو دیکھ کر نعرے لگا دئیے
فنکاروں کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نالاں
View this post on Instagram
اس سے قبل حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کا تشہیری فوٹوشوٹ وائرل ہوا تھا جس پر اداکارہ اور کرکٹر پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی جبکہ عائشہ عمر پر یہ الزامات بھی لگائے گئے تھے کہ انہوں نے کرکٹر کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان الزامات پر اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے وضاحت دی تھی کہ ایسا کچھ نہیں اور وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے سات نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف محض 18 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کی سب سے تیز ترین نصف سینچری اسکور کی تھی جس کے بعد وہ قومی او ربین الاقوامی سطح پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔