انوشکا اور کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا انتہا پسند ہندو نکلا
پاکستان سے شکست کےبعد بھارتی شائقین کرکٹ نے اخلاقیات کو بھی بالائے طاق رکھ دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے دس وکٹوں سے اور نیوزی لینڈ سے آٹھ وکٹوں سے شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارت میں تو سوگ کا سما بنا ہوا ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین کرکٹ نے اخلاقیات کو بھی بالائے طاق رکھ دیا ، میچ ہارنے کے بعد تمام ذمہ داری مسلمان باؤلر محمد شامی پر عائد کی گئ جس کا دفاع کرنے پر ویرات کوہلی کی کم سن بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔
ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل نے کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے 23 سالہ انتہا پسند ہندو رامنگیش الیباتھنی جو آئی آئی ٹی کا گریجویٹ ہے اور فی الحال بے روز گا ر ہے کو حیدر آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انوشکا کی بیٹی کے بعد اب تیمور کا بھائی آئے گا یا بہن؟
انوشکا شرما کا پریگنینسی کے دوران ہیڈ اسٹینڈ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے میچ میں شکست کی ذمہ دار مسلمان فاسٹ باؤلر محمد شامی کو ٹہراتے ہوئے اسے غدار قرار دیا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت کئی کھلاڑیوں نے محمد شامی کی حمایت کی تھی جس پر انتہا پسند ہندو رامنگیش الیباتھنی نے ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی ، ورات کوہلی کی بیٹی کو جس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی وہ آمنہ نامی اکاؤنٹ اب بند ہو چکا ہے جبکہ بعض بھارتی ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ کسی پاکستانی صارف کا ہےتاہم اسی حوالے سے بھارت ہی کی ایک معروف فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ آلٹ نیوز نے تحقیق کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ دراصل بھارتی ہی ہے اور اب ممبئی پولیس کی جانب سے ملزم کے گرفتار ہونے کےبعد ثابت ہوگیا ہے کہ بھارتی انہتا پسند ہندو تعصب میں کس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ اپنے قومی ہیروز کو بھی نہیں چھوڑتے ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں ہندوستان پاکستان سے میچ 10 وکٹوں سے ہار گیا تھا اس میچ میں کوئی بھی بھارتی باؤلر پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا تاہم اس میچ میں سب سے زیادہ 40 رنز محمد شامی نے دیئے تھے ۔









