زویا اختر کی میوزیکل ڈرامہ آرچیز کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری
فلم آرچیز نیٹ فلکس پر جاری کی جائے گی،کرداروں کی تفصیل سامنے نہیں آئی
بھارتی ہدایت کارہ زویا اختر نے 1960 کی دہائی کے مشہور میوزیکل ڈرامہ آرچیز کامکس کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری کرلی۔یہ میوزیکل ڈرامہ فلم آرچیز نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔
نیٹ فلکس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اس میوزیکل ڈرامے کا پوسٹر جاری کردیا جس میں آرچیز کے کرداروں کو زویا اختر کی نئی فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فی الحال اس فلم کاسٹ کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فلم آرچیز کے ذریعے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا اپنے فنی سفر کا آغاز کریں گے۔ سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کا نام بھی اس فلم سے جوڑا گیا۔
نیٹ فلکس کی جانب سے آرچیز کے مداحوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے جوسز تیار کرلیں کیونکہ آرچی اور اسکا گینگ دیسی اندازمیں سامنے آرہے ہیں۔ہدایت کارہ زویہ اختر کا میوزیکل ڈرامہ جلد نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔
زویا اختر اور ان دیرینہ دوست ریما کاگتی نے بھی اپنے متعلقہ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر آرچیز کے پوسٹر شیئر کیے ۔ اداکارہ سوناکشی سنہا، دیپیکا پڈوکون، مہیپ کپور اور دیگر نے ان پوسٹس پر دی آرچیز کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram