اداکارہ حریم فاروق کا شائقین کو فلم "کھیل کھیل میں” دیکھنے کا مشورہ

فلم والا پکچرز کے بینر نیچے بننے والی فلم 19 نومبر کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی نئی آنے والی مووی "کھیل کھیل میں” کو بہترین فلم قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے حریم فاروق نے لکھا ہے کہ "ایک لمبے کے عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر ایک بہترین فلم دیکھنا کتنی خوشی کی بات ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

زارا نور عباس نے کرکٹ کا امتحان پاس کرلیا

منشا پاشا کرپٹ پولیس افسران کو بےنقاب کریں گی

حریم فاروق نے مزید لکھا ہے کہ "آپ لوگوں نے مزاح سے بھرپور فلم بنا کر تاریخ کو دہرا دیا ہے۔ سب لوگوں کو یہ فلم دیکھنا چاہیے۔”

 

اداکارہ حریم فاروق نے فلم "کھیل کھیل میں” میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس کو ٹیگ کیا ہے۔

فلم "کھیل کھیل میں” 19 نومبر آل اوور دا پاکستان ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اداکارہ سجل علی اور چھوٹی اسکرین پر لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار بلال عباس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ 19 نومبر کو پردہ اسکرین پر ریلیز ہونے والی فلم میں جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ دیگر فنکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

فلم "کھیل کھیل میں” عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان بھر میں مارچ 2020 میں تمام سینما گھر بند کردیے گئے تھے۔

فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں جبکہ ڈائریکشن نبیل قریشی نے دی ہے۔

فنکاروں میں سجل علی ، بلال عباس اور جاوید شیخ کے علاوہ اداکارہ مرینہ خان ، اداکار منظر صہبائی ، فرحان علی آغا، سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ، نوید رضا ، معجز حسن اور زہرہ نواب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم "کھیل کھیل میں” کا ٹریلر 8 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ٹریلر میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری کو بھی دکھایا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر