زارا نور عباس نے کرکٹ کا امتحان پاس کرلیا

مومل شیخ نے زارا نور عباس سے کرکٹ کے متعلق سوال پوچھے، زارا نے سب کے درست جوابات دئیے۔

زارا نور عباس نے کرکٹ کا امتحان پاس کرلیا، مومل شیخ کے کیے گئے سوالوں کا صحیح جواب دے دیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے جہاں مختلف میچز میں حصہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیے

زارا نور عباس نے قرنطینہ کے شب و روز کیسے گزارے؟

یورپ کا سنگم، مومل کا فیشن، پرستار نالاں

اِدھر معروف اور دلکش اداکارہ زارا نور عباس نے بھی کرکٹ کا امتحان پاس کرلیا۔

 ہوا کچھ یوں کہ مومل شیخ زارا کے ساتھ کسی ریسٹورینٹ میں کھانے کے لیے موجود تھیں اور انہوں نے کرکٹ سے متعلق زارا کی معلومات جاننا چاہیں۔

مومل نے پوچھا کتنے لوگ ہوتے ہیں ٹیم میں؟ زارا نے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ کہا گیارہ، اور دو لوگ ایکسٹرا بھی ہوتے ہیں تاکہ اگر ٹیم میں کسی کو کچھ ہو جائے تو وہ دو لوگ ان کی جگہ کھیلتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس کے بعد مومل شیخ کا بھی قہقہہ چھوٹ گیا اور زارا نے شرارت بھرے لہجے میں کہا کہ عجیب سوال ہے، بند کرو۔

زارا اگر کرکٹ معلومات سے متعلق اس ٹیسٹ میں فیل بھی ہو جاتیں تو بھی ہم نے یہی کہنا تھا ‘ہمیں تم سے پیار ہے’۔

متعلقہ تحاریر