عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا” کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی

مسٹر پرفیکٹ نے سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز کا ٹائم ویلنٹائن ڈے 2022 دیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ” لال سنگھ چڈھا ” کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔

لال سنگھ چڈھا کو نئی ریلیز کی تاریخ مل گئی تاہم یہ خبر عامر خان کے تمام مداحوں کے لیے ایک بہت بڑی مایوسی کے طور پر سامنے آتی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم ہی باکس آفس پر KGF 2 کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رومانیہ کے گلوکار ‘ایڈرین سینا’ کا اپنی چھٹیاں ہنزہ میں گزارنے کا اعلان

نئی بھارتی فلم سوریاونشی میں اسلام دشمن پراپیگنڈا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ "لال سنگھ چڈھا” کو 2022 میں عید کے موقع پر ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور خان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور ناگا چیتنیا اس فلم سے اپنی ہندی فلموں کی شروعات کر رہے ہیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا ہے کہ ” فلم ویلنٹائن ڈے 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔ شائقین مایوس ہیں کہ لال سنگھ چڈھا اب 11 فروری کو بھی ریلیز نہیں ہوگی، اور اب ان کے ویلنٹائن ڈے پر بنائے ہوئے منصوبے بھی متاثر ہوں گے۔

 

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا پوسٹ پروڈکشن کا زیادہ تر کام باقی ہے۔ اصل میں یہ فلم کرسمس 2020 کے لیے شیڈول تھی، لیکن اسے فروری میں ایک سال پیچھے دھکیل دیا گیا۔

یہ ایک بڑے پیمانے پر فلم ہے جس میں عامر خان کے کردار کے لیے عمر رسیدگی کو ختم کرنے کے لیے ڈی ایجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ لال سنگھ چڈھا کو عامر خان اور فلم سازوں نے مزید 2-3 ماہ کے لیے ملتوی کر دیا کیونکہ وہ فلم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

عامر خان پروڈکشن نے "لال سنگھ چڈھا” کو پروڈیوس کیا، جس کی شوٹنگ پورے ہندوستان میں 100 سے زیادہ سائٹس پر کی گئی۔

متعلقہ تحاریر