شیخ رشید کے بعد حریم شاہ کا مفتی عبدالقوی کو فون
'ٹو بی آنیسٹ' نامی پروگرام کی 24 نومبر کو نشر ہونے والی قسط کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے جس میں حریم نے مفتی عبدالقوی کو کال ملائی۔
ماڈل حریم شاہ اپنے غیرمعمولی معمولات کے سبب شوبز انڈسٹری میں بہت چرچا رکھتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں مفتی عبدالقوی کو کال ملا دی۔
ناشپاتی پرائم کے فیس بک پیج پر ‘ٹو بی آنیسٹ’ نامی پروگرام کی 24 نومبر کو نشر ہونے والی قسط کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے جس میں حریم نے مفتی عبدالقوی کو کال ملائی۔
یہ بھی پڑھیے
آپ اوپر سے نیچے تک آرٹیفشل ہیں، حریم شاہ کا متھیرا کو جواب
ماڈل اداکارہ متھیرا کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم پروگرام کے میزبان تابش احمد ہاشمی سے پوچھتی ہیں کہ ‘مفتی عبدالقوی کو کال کروں’؟
تابش کہتے ہیں جی ضرور۔ اس کے بعد حریم شاہ مفتی صاحب کو کال ملاتی ہیں اور انہیں سلام کرتی ہیں۔ آگے کیا ہوا یہ جاننے کے لیے 24 تاریخ کی قسط دیکھنا ضروری ہے۔
خیال رہے کہ حریم شاہ اسی پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی کال کرچکی ہیں۔ شیخ صاحب نے تو حریم کو ڈانٹ کر فون بند کردیا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ مفتی عبدالقوی کیا کرتے ہیں۔