جاوید اختر کا آزادی کو بھیک کہنے پر کنگنا رناوت کو کرارا جواب
میں سمجھ سکتا ہوں کہ کوئی ہماری آزادی کو بھیک کہے تو ان لوگوں کوکیوں برا لگے گا جن کا تحریک آزادی سے کوئی تعلق نہیں تھا،جاوید اختر
معروف بھارتی اداکار جاوید اختر نے آزادی کو بھیک کہنے پر باولی ووڈ کی متنازع کنگنا رناوت کو کرارا جواب دے دیا۔
جاوید اختر نےبالی ووڈ اداکارہ کو مخاطب کیے بغیر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کوئی ہماری آزادی کو بھیک کہے تو ان لوگوں کوکیوں برا لگے گا جن کا تحریک آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اوباما اور شاہ جہاں کا موازنہ کرنے پر جاوید اختر پر تنقید
نصیرالدین شاہ کو دلیپ کمار سے شکایت
It is totally understand . Why would all those who had nothing to do with freedom movement feel bad if some calls our freedom just a “ bheek”
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) November 18, 2021
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے ہیروز سبھاش چندرا بوس اور بھگت سنگھ کو مہاتما گاندھی کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی. کنگنا نے گاندھی جی کے ‘اہنسا’ (عدم تشدد) کے فلسفے کا بھی مذاق اڑایا اور کہا کہ دوسرا گال بھی پیش کرنے سے آپ کو بھیک مل سکتی ہے آزادی نہیں۔
یاد رہے جاوید اختر اور کنگنا رناوت کے بیچ قانونی جنگ بھی جاری ہے۔جاوید اختر نے گزشتہ سال نومبر میں عدالت میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ان کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے ہیں، جس سے مبینہ طور پر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔