سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی اداکار بن گئے
تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 میں قائم کردہ ’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی تشہیری فلم میں شیخ عادل الکلبانی کوفوجی افسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے

سابق امام کعبہ شیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
سعودی عرب میں منعقدہ تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 میں قائم کردہ ’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی تشہیری فلم میں شیخ الکلبانی کوفوجی افسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب میں بھی کرسمس کی تیاریاں
سعودی عرب کے کعبہ سے متعلق اہم اقدام
تشہیری وڈیو میں عادل الکلبانی کے علاوہ فٹبال اسٹارز اور دیگر فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔البتہ شیخ الکلبانی کو تفریحی میلے کی تشہیری وڈیو میں اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجار ہا ہے۔
لا تجوووووووووون 😉❤️🇸🇦https://t.co/ZosrfKMOZ9 pic.twitter.com/V48ED3UfsI
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) November 18, 2021
یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔ اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟
ظنك يمدي اروح لهوليود؟😂 https://t.co/bfK9SD8li4
— عادل بن سالم الكلباني (@abuabdelelah) November 18, 2021
پروموشنل ویڈیو سابق امام کعبہ شیخ الکلبانی کو فوجی بنکر سے میدان جنگ کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ 2 منٹ 41 سیکنڈ کی پروموشنل وڈیو میں شیخ الکلبانی کا چند سیکنڈ کا کلپ ہی شامل ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
#عادل_الكلباني نلقاكم في الإعلان القادم
— عادل بن سالم الكلباني (@abuabdelelah) November 20, 2021
الکلبانی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اب اگلے اشتہار میں ملتے ہیں۔









