برطانوی گلوکارہ ’’اڈیل‘‘کا انٹرویو ،آسٹریلوی ٹی وی کو ایک ملین ڈالر کا نقصان

’’اڈیل‘‘ نے اپنا نیا البم '30' ریلیز کردیا جو رواں سال کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا میوزک البم بن گیا ہے

10 ہزار میل  کا سفر طے کر کے برطانیہ پہنچ کر معروف گلوکارہ ’’اڈیل‘‘ کا انٹرویو کرنےوالے آسٹریلین ٹی وی کے میزبان نے غیرپیشہ ورانہ رویے سے گلو کارہ کو ناراض کردیا، میزبان  کی لاعلمی سے ٹی وی کو ایک ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

معروف برطانو ی گلوکارہ ’’اڈیل‘‘ نے اپنا نیا البم ’30’ ریلیزکردیا جس نے صرف پانچ دنوں میں رواں سال کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے میوزک البم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے¸ گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونے والی البم  کو ایک ملین سے زائد لوگوں نے حاصل کیا  جو رواں سال کسی بھی میوزک البم   کی سب سے زیادہ فروخت ہونے کا ریکارڈ ہے اس سے قبل ، ٹیلر سوئفٹ کی ‘ایورمور’ البم سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈیل کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوتے ہی دھوم مچ گئی

ایڈیل کے لیے بیسٹ فیمیل آرٹسٹ آف دا سینچری کا اعزاز

البم 30 کی عالمی سطح پر پزیرائی کےباعث برطانوی گلوکارہ  دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں، اسی سلسلے میں آسٹریلیا کے چینل سیون نے بھی گلوکارہ سے رابطہ کیا اور 10 ہزار میل کا سفر طے کرکے چینل کے مارننگ شو ’’ویک اینڈسن رائز ‘‘کے میزبان میٹ ڈوران نے گلوکارہ کا انٹرویو شروع کیا تاہم  گلوکارہ نے  انٹرویو اس وقت منسوخ کردیا جب میزبان کی جانب سے غیر ضروری سوالات پوچھے گئے، گفتگو آگے بڑھی تواداکارہ کو اندازہ ہوا کہ  میزبان کو علم ہی نہیں ہے کہ یہ انٹرویو کیوں لیا جارہا ہے حتیٰ کہ میزبان  ان کے نئے البم 30 کے حوالے سے بھی آگاہ نہیں تھا اورنا ہی اس نے اس البم کے کسی گانے کو سنا تھا۔

’’اڈیل‘‘ نے میزبان کے غیر پیشہ وارانہ رویے سے ناراض ہوکر انٹرویو منسوخ کردیا جس کے باعث آسٹریلین ٹی وی کو ایک ملین ڈالر  کا نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ یہ گلوکارہ ’’اڈیل‘‘ کا کسی بھی آسٹریلین ٹی وی کو پہلا انٹر ویو تھا جو کہ نشر نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ تحاریر