ایڈیل کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوتے ہی دھوم مچ گئی
ویڈیو کو اپ لوڈ ہونے کے بعد پہلے گھنٹے میں 60 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا، گانا اگلے ہفتے ریلیز کردیا جائے گا۔
ایڈیل کے نئے گانے کا ٹیزر جاری، برطانوی گلوکارہ نے 2015 کے بعد اب چھ سال بعد اپنے گانے کا ٹیزر جاری کیا ہے، یہ گانا اگلے ہفتے ریلیز کردیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے نئے گانے “Easy on me” کی 21 سیکنڈ کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
Easy On Me – October 15 pic.twitter.com/7HRvxAfEqy
— Adele (@Adele) October 5, 2021
ایڈیل کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوتے ہی اس کی ویڈیو کو اپ لوڈ ہونے کے بعد پہلے گھنٹے میں 60 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔
گلوکارہ نے لکھا کہ “Easy on me” 15 اکتوبر کو ریلیز کردیا جائے گا جس کے بعد ان کی چوتھی البم بھی ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
ہرجانہ کیس، گلوکارہ میشا شفیع 2019 سے عدالت سے غیر حاضر
پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر "نمبر 30” کے عنوان سے کچھ پوسٹرز وائرل ہورہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ایڈیل کی نئی البم کا ٹائٹل ہے۔
2015 میں ایڈیل کی البم "25” نے گریمی ایوارڈ جیتا تھا۔ ایڈیل کی دو دوسری البمز کے نام "19” اور "21” ہیں۔ قیاس ہے کہ ایڈیل اپنی عمر کے اعتبار سے البم کے ٹائٹل کا اتنخاب کرتی ہیں۔