‘کھیل کھیل میں’ نہیں دیکھی تو جلدی سے دیکھ لیں، ہمایوں اور فہد کا مشورہ

شوبز انڈسٹری کے اسٹارز نے شائقین کو نئی فلم دیکھنے کا کہہ دیا، یہ فلم پاک بھارت 1971 کی جنگ کے واقعات پر فلمائی گئی ہے۔

نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘کھیل کھیل میں’ 19 نومبر کو ریلیز ہو چکی ہے۔ فلم اپنے تاریخی موضوع کی وجہ سے شائقین میں مقبول ہو رہی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو شہزادوں نے بھی ‘کھیل کھیل میں’ کی خوب تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جادوئی حسن والی ثنا فخر کی نئی فلم جلد ریلیز ہوگی

عامر خان کی فلم "لال سنگھ چڈھا” کی ریلیز ایک مرتبہ پھر ملتوی

ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی کہ کھیل کھیل میں کے بارے میں بہت اچھی اچھی باتیں سننے کو مل رہی ہیں، جمعرات کی رات نیوپلیکس ڈی ایچ اے میں دیکھنے جاؤں گا، اگر آپ نے بھی اب تک نہیں دیکھی تو ضرور دیکھیں۔

فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی ہی بات کہی۔ انہوں نے لکھا کہ اگر ابھی تک نہیں دیکھی تو جائیں اور دیکھیں۔ یہ دیکھنے والی فلم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

واضح رہے کہ یہ فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے تناظر میں ایک کہانی پر فلمائی گئی ہے۔

ٹیزر کی شروعات جنگ کے مناظرسے ہوتی ہے اور پھر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دکھایا جاتا ہے جو کہ اسکول میں پاک بھارت 71 جنگ کے موضوع پر پیش کیے جانے والے ڈرامے کی تیاری کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر