قطرینہ کی ’’نند‘‘ نے شادی سے پہلے ’’گند‘‘ ڈال دی
اس حوالے سے اداکارہ اور اداکار کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے
بھارتی فلم انڈسٹری میں باربی ڈول کالقب پانے والی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی، اس کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے گذشتہ ایک ماہ سے خبریں آرہی ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا ذرائع سے ان کی شادی کی تاریخ اور مقام کی تصدیق کردی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی پورٹ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر 2021کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک پر تعیش تاریخی قلعے میں منعقد کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ شادی شریک ہونےوالے مہمانوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ اور اداکار کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ہوگی
کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی بالی ووڈ میں انٹری
دوسری جانب داکار وکی کوشل کی بہن ڈاکٹر’’اوپاسانا وہرا ‘‘نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے ،ڈاکٹر ’’اوپاسانا وہرا ‘‘ نے اپنے ایک انٹر ویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی کی تاریخ اور مقام کو لے کر بہت ساری افواہیں بھارتی میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں حالانکہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، ان دونوں کی فی الحال شادی نہیں ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اور اگر وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کا باضابطہ اعلان بھی خود ہی کرلیں گے لہذا میڈیا خود سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کرے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی سے متعلق چُپ سادھی ہوئی ہے اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی جا رہی ہے۔