میشا شفیع پاکستانی عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتی دبئی میں کانسرٹ کریں گی
اداکارہ نے لکھا 28 نومبر کو دبئی ایکسپو 2020 میں پرفارم کرنے کےلئے دبئی آرہی ہوں
لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے گلو کارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں عدالت گلوکارہ کو بروز پیر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی مؤکلہ کینیڈا میں ہیں جہاں عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث سفری پابندیاں عائد ہیں اس لئے ان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
Hey #Dubai!!! I’m performing at the #Expo2020 this Sunday and am honoured to be sharing the stage with @muniba_mazari #abdullahSiddique @MariaUnera to represent and celebrate #Pakistan
Ajao! ✌🏼🥳✌🏼 pic.twitter.com/T1RTOVJjuv
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) November 25, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کلوکارہ میشا شفیع نے دبئی ایکسپو کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ 28 نومبر کو دبئی ایکسپو 2020 میں پرفارم کرنے کےلئے دبئی آرہی ہوں، گلوکارہ نے دبئی کنسرٹ میں میں شرکت کا اعلان کردیا جبکہ پاکستانی عدالت کی جانب سے جب بھی حاضر ہونے کے احکامات دیئے جاتے ہیں تو ان کی طرف سے کوئی نا کوئی بہانہ تراشا جاتا ہے حیلے بہانی کرکے عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیے
مجسٹریٹ کے بعد سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو پیش ہونے کا حکم
ہرجانہ کیس، گلوکارہ میشا شفیع 2019 سے عدالت سے غیر حاضر
اس سے قبل لاہور کی سیشن عدالت ہتک عزت کیس میں گلوکارہ کو بروز پیر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی موکلہ کینیڈا میں ہیں جہاں عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث سفری پابندیاں عائد ہیں اس لئے ان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے مستقل حاضری کی میشا شفیع کی درخواست بھی مسترد کردی تھی، اس سے قبل عدالت نے انہیں بلایا تھا تو میشا شفیع نے کہا تھا کہ سفری اخراجات نہیں کرسکتی، علی ظفر کی جانب سے سفری اخراجات اٹھانے کی پیشکش پر بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔ میشا شفیع کو عدالت کی جانب سے پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع پیر کے روز عدالت میں پیش ہوں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔









