ادکارہ اربیہ حبیب کی شادی پر نادیہ حسین کا شکوہ
اداکارہ نے ویڈیو کےساتھ لکھا کہ ان کے اندر کی bridezilla خطرناک دلہن جاگ چکی ہے
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ اور ماڈل اریبہ حبیب نے اپنے مداحوں کو اپنی شادی کا مہینہ بتادیا ، ادکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے دعوت نامہ نہ ملنے کا شکوہ بھی کردیا۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ اور ماڈل اریبہ حبیب سماجی رابطوں کی ویڈیو اور تصاویر کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ ڈرامہ شوٹنگ کے دوران دلہن کے روپ میں نظر آرہی ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ کیمرے کو دیکھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں پوز بنارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شوہر بچے نہیں ہوتے جو ان کے کام کیے جائیں، نادیہ حسین
View this post on Instagram
اداکارہ اریبہ حبیب کی دلہن کے روپ میں مزاحیہ انداز کی ویڈیو کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور متعدد نے اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کیا ، اداکارہ نے ویڈیو کےساتھ لکھا کہ ان کے اندر کی bridezilla خطرناک دلہن جاگ چکی ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو پر ماڈل نادیہ حسین نے شکوہ کرتے ہوئے پوچھاکہ ان کا شادی کا دعوت نامہ کہاں ہے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے اریبہ حبیب نے لکھا کہ آپ کو شادی کا دعوت نامہ دسمبر میں پہنچادیا جائے گا۔
اداکارہ اربیہ حبیب نے تین اگست کو اپنے آفیشل پیج پر اپنی شادی کی بات پکی ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی اور شوہر سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کی شادی سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ ہونا قرار پائی ہے ۔