انوشے عباسی اور جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

جویریہ عباسی  اور اداکارہ انوشے عباسی کی والدہ   ناہید عباسی اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں جویریہ عباسی  اور انوشے عباسی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی، نماز جنازہ اور تدفین کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

گذشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دیکھانے والی انڈسٹری کی ورسٹائل اور باصلاحیت اداکارہ  جویریہ عباسی  اور ان کی چھوٹی بہن انوشے عباسی نے گذشتہ روز  اپنی والدہ ناہید عباسی کے انتقال کی خبر شیئر۔

یہ بھی پڑھیے

جویریہ عباسی انجلی بن گئیں؟

عشنا شاہ ساڑھی کو فروغ دینے لگیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

اداکارہ جویریہ عباسی نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ کی بین القوامی شہرت یافتہ ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ ان کی مغفرت کیلئے دعائیں کریں۔انوشے عباسی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جا کر یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تمام تفصیلات بھی فراہم کیں، انھوں نے لکھا کہ یہ غم ناقابل بیان ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی گذشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے مداحوں میں  مسلسل اضافہ کرہی ہیں ، انھوں نے متعدد ماڈلنگ پراجیکٹس کئے اور کئی یادگار ڈرامے ناظرین کودیئے  دونوں بہنوں  جویریہ عباسی اور انوشے عباسی نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈرامہ سیریز رقصِ بسمل میں ایک ساتھ کام کیا اور شاندار اداکاری کی ۔

متعلقہ تحاریر