تبصروں کا اختیار عوام کو دیں، فہد مصطفیٰ کی شوبز بلاگرز سے درخواست

فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پہلے عوام کو فلم دیکھنے دیں اور پھر ان کو طے کرنے دیں کہ یہ فلم اچھی ہے یا نہیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفیٰ  پاکستانی بلاگرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے اور برے تبصروں کا اختیار عوام  دیں۔ پہلے عوام کو فلم دیکھنے جانے دیں اور پھر ان کو طے کرنے دیں کہ یہ فلم اچھی ہے یا نہیں۔

ایکٹر اِن لاء سمیت متعدد فلموں میں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ  ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی شوبز بلاگر کے  نام اپنے پیغام میں کہا کہ میری تمام بلاگرز سے مؤدبانہ گزارش  ہے کہ آپ کسی بھی فلم کے حوالےسے اپنی رائے رکھنے کا حق رکھتے ہیں لیکن اچھے اور برے تبصروں کا اختیار عوام  دیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹ میچ پر فہد مصطفیٰ اور نبیل قریشی کی دلچسپ نوک جھوک

اداکار فہد مصطفیٰ ابھی تک ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے غیرمطمئن

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

انھوں نے کہا کہ  پہلے عوام کو فلم دیکھنے جانے دیں اور پھر ان کو طے کرنے دیں آپ کے تبصرے چاہے تعریف یا تنقید پر مبنی ہوں بعد میں بھی ہوسکتے ہیں  لیکن پہلےلوگوں کو سینما گھر جا کر فلم دیکھنے دیجئے ان کو فیصلہ کرنے دیجئے  کہ یہ فلم اچھی ہے یا نہیں، آپ کے وقت سے قبل دیےجانےوالے تبصرے فلم انڈسٹری کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اس انڈسٹری کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر