گلوکار سجاد علی نیا گانا ”قرار“ پسند کرنے پر مداحوں کے مشکور

گلوکار کو 23 مارچ 2019 کو حکومت پاکستان کی جانب سے بہترین گلوکاری پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے حال ہی میں ایک نیا گانا ”قرار“ ریلیز کیا ہے جس میں پاکستان کی مشہور اداکارہ سونیا حسین نے ان کے ساتھ کردار ادا کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والے اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں سجاد علی کو اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ گانے کے بول معین علی نے لکھےہیں جبکہ کمپوزیشن سجاد علی نے خود کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طوبیٰ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل شروع ہوگیا

امیتابھ بچن پاک بھارت امن کے خواہاں

لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے گانے کو پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا گانا بھی گایا۔ ان کے کئی سپر ہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

ان کے البمز بے بی بے بی بےبیبیہ ، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی۔ سجاد علی کا آخری البم 2008 میں ریلیز ہوا تھا۔ 23 مارچ 2019 کو حکومت پاکستان انہیں بہترین گلوکاری پر ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

اس سال کے شروع میں، سجاد علی کے بیٹے خوبی علی نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی میں اپنی تخلیق متعارف کرائی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ یہ گلوکار سجاد علی کے 2005 کے ٹریک کا ری مکس ہے۔

متعلقہ تحاریر