بلال مقصود کسی نئے پراجیکٹ کی تیاری میں یا ماضی کی یاد میں ؟

بلال مقصود کی اس مسحور کن دھن پر مبنی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا ، ویڈیو کی اداکارہ انوشے اشرف نے بھی تعریف کیا

پاکستان کے معروف گلوکار، میوزک بینڈ اسٹرنگز کے سابق ممبر بلال مقصودنے سماجی رابطوں کی ویڈیو اینڈ پکچر زشیئرنگ  پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال مقصود پرسکون انداز میں پیانوپر انتہائی مسحور کن  دھن  بجارہے ہیں۔

بلال  مقصود کی  جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں کہ کیا ان کا کوئی نیا پراجیکٹ آرہا ہے یا وہ ایسے ہی اپنے گزرے ہوئے وقت کو یاد کررہے ہیں ، انھوں نے لکھا کہ ’’کچھ یادیں ناجانے کیوں‘‘.

یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود "چائے چاہیے، کون سی جناب” کا ری میک کریں گے

پاکستان میں موسیقی کہیں خوشی کہیں غم جیسی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

صارفین کی جانب سے بلال مقصود کی اس مسحور کن دھن پر مبنی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا ، ویڈیو پر اداکارہ اور وی جے انوشے اشرف نے بھی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس ویڈی کی تعریف کی ۔

کئی صارفین نے گلو کار سے اپنے پسندیدہ گانوں کی دھنیں بجانے کی فرمائشیں کی ۔

متعلقہ تحاریر