اداکاراہ پریانکا چوپڑا کو ’’ستی‘‘ کیا جائے گا

اداکارہ نے اس پوسٹر میں  فلم میں اپنے نام اور کردار کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں

پریانکا چوپڑا نے اپنی  ہالی وڈ کی نئی  آنیوالی فلم  ‘میٹرکس ریسریکشنز’ کا پوسٹر شیئر کردیا تاہم اس حوالے سے  تفصیلات  ‘کورین  ورنر بروس’ نے  انکشاف کردیا کہ نئی فلم میں پریانکا چوپڑا کو ’’ستی‘‘ (ہندو رسم) کیا جائے گا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ  نے ایک ہفتہ قبل جب اپنی ہالی وڈ کی نئی آنے والی  فلم ’’میٹرکس ریسریکشنز‘‘ کا پوسٹر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا، اداکارہ نے اس پوسٹر میں  فلم میں اپنے نام اور کردار کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ورنر برادرز کوریا کے انسٹاگرام پیج نےفلم میں پریانکا چوپڑا کے کردار  اور  نام  کو ظاہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

طلاق کی افواہوں کے بعد پریانکا چوپڑا نے امید سے ہونے کا اعلان کردیا

پریانکا چوپڑا وکٹوریہ سیکریٹ سے منسلک

پریانکا چوپڑا  کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹر میں   ان کے کرادار اور نام کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن کورین پوسٹر نے  فلم کو جاری ہونے سے قبل ہی  اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پریانکا چوپڑا فلم ‘میٹرکس ریسریکشنز’ میں ’’ستی‘‘ کا کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ برصغیر میں گذشتہ صدی  تک ہندووَں میں رواج تھا کہ ان کے معاشرے میں اگر کوئی شخص مرجایا کرتا تھا تو اس کی میت (چتا) کے ساتھ اس کی بیوی بھی زندہ جلادیا جاتا تھا اس رسم کو ستی  کہا جاتاتھا، اس حوالے سے کوئی واضح تفصیلات میسر نہیں ہیں کہ ستی رواج کب شروع کیا گیا ، یونانیوں کی قدیم تہذیب میں بھی ستی کا ذکر نہیں ملتا جس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ رسم صرف برصغیر ہند کے  ہندوں  میں رائج تھی بعض مورخین کا کہنا ہے کہ یہ رسم سب سے پہلے راجپوت عورتوں سے شروع ہوئی جس کی وجہ بتائی جاتی ہے کہ  راجپوت عورتوکو فاتحین کی لونڈیا( غلام ) بننا قبول نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر