کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے سابق سی ای او کو ‘چاچا’ پکار کر الوداع کیا ہے

بالی ووڈ میں تنازعات کی ملکہ جنہیں اس سال کے شروع میں ٹویٹر سے مستقل طور پر معطل کر دیا گیا تھا، نے سبکدوش ہونے والے سی ای او جیک ڈورسی کو الوداع کہاہے۔

بالی ووڈ کی معروف اور تنازعات کے حوالے سےاپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے پیر کے روز سبکدوش ہونے والے ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کو چا چا کہہ کر الوداع کیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ ہنگامہ خیز تعلقات رہے ہیں، جہاں سے انہیں اس کی ہدایات کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر رواں سال کے شروع میں مستقل طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شہوانیت دکھانے کےلئے بڑے بجٹ کی ضرورت نہیں، عشنا شاہ

ریحانا بارباڈوس کی قومی ہیرو بن گئیں

کنگنا رناوت نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈورسی کے مستعفی ہونے کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا ہے ’’بائے چاچا جیک‘‘۔ ڈورسی، جو کہ ٹیک دیو کے شریک بانی بھی ہیں، کی جگہ آئی آئی ٹی کے سابق طالب علم پراگ اگروال کو ٹوئٹر نیا سی ای او بنایا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت Bollywood Actress Kangana Ranaut
instagram

پراگ اگروال 2011 سے ٹوئٹر کے ساتھ ہیں اور اکتوبر 2017 سے چیف ٹیکنالوجی آفیسر (CTO) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جیک ڈوسی کا کہنا تھا کہ "میں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی۔”

انہوں نے کہا ہےکہ مجھے ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگروال پر مکمل بھروسہ ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں ان کا کام تبدیلی کا شکار رہا ہے۔ میں ان کی مہارت کا دل اور روح سے مشکور ہوں ۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کو رواں سال کے شروع میں مغربی بنگال میں تشدد کے تناظر میں اشتعال انگیز تبصرے پوسٹ کرنے کے بعد ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے کہا کہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ بار بار کی خلاف ورزیوں پر معطل کر دیا گیا ہے، "ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم ایسے رویے پر سخت عمل درآمد کریں گے جو آف لائن نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔”

متعلقہ تحاریر