چڑیلز کا سیزن 2 جلد ریلیز ہوگا، ثروت گیلانی نے بتادیا

ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا، مداحوں نے تعلیمی قابلیت بھی پوچھ لی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے مداحوں اور شائقین کو ‘چڑیلز’ کے نئے سیزن کے ریلیز ہونے کی اطلاع دے کر خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

ثروت گیلانی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور انہوں نے انسٹا گرام پر ایک غیر روایتی سوال و جواب کے سیشن منعقد کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ماورہ حسین نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کیساتھ 10 برس مکمل کرلیے

طوبیٰ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل شروع ہوگیا

سیشن کے دوران انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دئیے۔

ثروت گیلانی کے مداح ان کے تمام راز جاننا چاہتے تھے یہاں تک کہ ان کا تعلیمی پس منظر بھی، ایک مداح نے پوچھا کہ ان کی ڈرامہ سیریز چڑیلز کا نیا سیزن ریلیز ہوگا؟

 

ثروت اس وقت زی 5 کے پلیٹ فارم سے آنے والی اپنی نئی سیریز ‘قاتل حسیناؤں کے نام’ کا انتظار کر رہی ہیں۔ یہ ویب سیریز دس دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ تحاریر