زوہیر کے اہلخانہ سے تعزیت کیلیے الفاظ نہیں ہیں، ہانیہ عامر
معروف اداکارہ نے کراچی میں بےروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے نوجوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کراچی میں خودکشی کرنے والے زوہیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Just no words to express my horror.
Just no words to console Zohair’s family.
Just no words to echo my disbelief as to how we’ve let things come to this.
Just no words …..
— Hania Aamir (@realhaniahehe) December 1, 2021
ہانیہ عامر نے لکھا کہ اپنا خوف بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، زوہیر کے خاندان سے تعزیت کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بے روزگاری سے تنگ : کراچی میں ایک ہفتے میں دوسری خودکشی
خودکشی کرنے والے میڈیا ورکر فہیم مغل کی بیوہ اور 6یتیم بچے امداد کے منتظر
گزشتہ روز کراچی کے نوجوان زوہیر نے لکی ون شاپنگ سینٹر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
متوفی انچولی کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، کئی ماہ سے بے روزگار ہونے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھا۔
بہتر ہوگا کہ اب فنکار برادری اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد تعزیتوں سے اور افسوس کا اظہار کرنے سے آگے بڑھیں اور کم از کم صرف اپنے شعبے کے مستحق افراد کے لیے فنڈ قائم کریں۔
پچھلے کئی برس کے دوران دیکھا گیا ہے کہ ماضی کے اداکار، گلوکار اور دیگر شخصیات نہایت کسمپرسی کی حالت میں حکومتی امداد کے انتظار میں انتقال کرگئیں۔
یہ موقع ہے کہ تمام فنکار جن کی سالانہ آمدنی لاکھوں میں ہوتی ہے، اپنی زندگی کی چکا چوند سے تھوڑا سا وقت نکال کر شوبز انڈسٹری کے مستحق اور نادار افراد کے لیے فنڈ قائم کریں۔









