کترینہ کیف نے اپنی شادی میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو مدعو نہیں کیا
سلمان خان کے ساتھ ان کی بہن ارپیتا کو بھی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
بالی وڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف کی ادکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گرم تھی اب جب ان کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نےبھارتی ریاست راجستھان کے رنتھبور قلعے میں منعقد ہونے والی اپنی شادی میں اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان اور رنبیر کپور کو مدعو نہیں کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شادی میں ان کے سابق دوست شرکت کریں جس سے واضح تاثر ملتا ہے کہ ان کی شادی میں بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور رنبیر کپور مہمانوں کی فہرست میں نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ہوگی
کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی بالی ووڈ میں انٹری
شادی میں سلمان اور رنبیر کو مدعو نہیں بھی کیا جائے تب بھی کترینہ کیف ایک پیشہ ور اداکارہ ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ کترینہ کیف نے رنبیر کپورسے ‘بریک اپ’ ہونے کےباوجود ان کےساتھ فلم ‘جگا جاسوس’ مکمل کی اور ایک ساتھ کئی انٹرویوز بھی کئے لیکن کسی میں بھی یہ تاثر نہیں ملا کے دونوں کے درمیان کوئی اختلاف ہے جبکہ سب ہی جانتے تھے کہ دونوں کے راستے جدا ہوچکے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کی شادی میں شاہ رخ خان کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کی بہن ارپیتا جو کترینہ کی اچھی دوست ہیں ا ن کو بھی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔