پاری گرل اور معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

یہ ہماری پاری ہورہی سے شہرت پانی والی دانا نیر کے انسٹاگرام پر ڈیڑھ ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔

یہ ہم ہیں ، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاری ہورہی ہے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی لڑکی دانا نیر کی ایک نئی ویڈیو پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی سے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر دانا نیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دانانیر اور گلوکارہ حدیقہ کیانی  پشتو گانا گنگنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ کی تصویر نے سب کو حیران کردیا

اداکارہ حبا بخاری شادی کی تیاریوں میں  مصروف

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاری گرل کرسی پر بیٹھی ہیں اور انہوں ریڈ کلر کی چیک والی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ حدیقہ کیانی ان کے پیچھی کھڑی ہیں اور انہوں نے مونگیا کلر کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔ حدیقہ کیانی اور دانا نیر انتہائی خوشگوار موڈ میں گانا گنگنا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

دانا نیر نے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں "جانان! گانے کو سن کر بڑی ہوئی ہوں ، اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج میں یہ گانا حدیقہ کیانی کے ساتھ گنگنا رہی ہوں۔”

دانا نیر کے ویڈیو پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دل کے ایموجیز بنائے ہیں۔

ابھیشیک راؤ انسٹا یوزو نے لکھا ہے کہ "زبردست کچھ سمجھ نہیں آیا۔’

بانا جے نامی انسٹا یوزر نے لکھا ہے "حدیقہ میری ہمیشہ سے پسندیدہ رہی ہیں۔”

آمنہ رفیق نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے "خوبصورت”

واضح رہے کہ دانا نیر نے کچھ عرصہ قبل اپنے دو سہیلیوں کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی جس بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

دانا نیر کے انسٹاگرام پر ڈیڑھ ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔ اور ان کے نئی ویڈیو کو بھی خوب سراہا جارہا ہے

یاد رہے کہ اُس سے بھی قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دانا نیر کہہ رہی تھی کہ یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاری(پارٹی) ہورہی ہے۔ ویڈیو نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی جبکہ ویڈیو پر خوب میمز بھی بنائی گئیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر