ننھی شہزادی کی پسندیدگی پر شکیرا کا اظہار مسرت

پرنس ولیمز نے انٹرویو میں بتایا کہ ننھے شہزادے اور شہزادی میں صبح کے وقت میوزک پلے لسٹ پر نوک جھوک ہوتی ہے۔

معروف امریکی پاپ گلوکارہ شکیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ شہزادی شارلٹ میری موسیقی کو پسند کرتی ہیں۔

ننھی شہزادی شارلٹ کا موسیقی کا انتخاب ابھی سے بہت اچھا ہے، یہ بات ایسے پتا چلی جب پرنس ولیم نے بتایا کہ ننھی شہزادی شکیرا کے مشہور زمانہ گانے  وکا وکا کے بجتے ہی رقص شروع کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے ہوئے مضطرب تھی، کرسٹین اسٹیورٹ

ڈچ شہزادے اور شہزادیوں کو ہم جنس پرستوں سے شادیوں کی اجازت

ڈیوک آف کیمبرج نے ایپل کے لیے ریکارڈ کیے گئے ایک انٹرویو میں موسیقی میں اپنی فیملی کی دلچپسی کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے اپنی فیملی کا صبح کا معمول بتایا کہ چھ سالہ شہزادی شارلٹ اور ان کے آٹھ سالہ بھائی شہزادہ جارج میں میوزک پلے لسٹ پر لڑائی ہوتی ہے جبکہ ان کے سب سے چھوٹے بھائی تین سالہ شہزادہ لوئیس اپنے دونوں بہن بھائیوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔

39 سالہ شہزادہ ولیم نے کہا کہ آج کل بچے جس گانے کو سب سے زیادہ پسند کرنے لگے ہیں وہ شکیرا کا گانا وکا وکا ہے، کپڑے تبدیل کرتے ہوئے بچے رقص کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس گانے پر شارلٹ کچن میں بھاگتی رہتی ہیں اور لوئیس ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں۔

ڈیوک نے اعتراف کیا کہ تینوں بچوں کو موسیقی کے لیے پسندیدگی ان کی فیملی سے وراثت میں ملی ہے اور زیادہ تر صبح میں شارلٹ اور جارج کے درمیان اس بات پر نوک جھوک ہوتی ہے کہ کون سا گانا چلایا جائے۔

متعلقہ تحاریر