بھارت اور پاکستان کے دو اسٹار اردو فلکس کیلئے شو کریں گے
شو کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اب ان کو کھیل کے میدانوں ہی میں نہیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر پروگرام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا جلد ہی پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوشیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹریمنگ سروس اردو فلکس نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ک کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کی ہےجو اردو فلیکس کے ساتھ نئے پراجیکٹ ’دی شعیب اینڈ ثانیہ شو‘ کے لیے بنائی گئی ہے ۔پاکستان کے پہلے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر پریمیئر کے لیے پیش کیے جانے والے اس شو کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا لاہور اور کراچی کی مہمان نوازی کے دلدادہ
جے ڈاٹ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے سگنیچر پرفیومز لانچ کردیے
Sporting power couple Sania Mirza and Shoaib Malik are going to launch a new show where they host a string of popular cultural exports from both India and Pakistan@mirzasania @realshoaibmalik#TheMirzaMalikShow pic.twitter.com/YaLJr3cTxR
— Ahsan khan (AK) (@ahsankhan568) December 6, 2021
خیال رہے کہ اس سے پہلے اردو فلکس کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ اب انہیں کھیل کے میدانوں کے علاوہ سکرین پر بھی پرفارم کرتے دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ثانیہ اور شعیب نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ اردو فلکس کے لیے کس طرح کا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں میاں بیوی نے اپنے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے 5 دسمبر تک انتظار کرنے کا کہا تھا۔
Good news for viewers show will have an element of fun and games in it. It will show friendship and chemistry and we promise it will be fun to watch,The show will premiere on Urduflix, a streaming platform@mirzasania @realshoaibmalik @urduflix1
#TheMirzaMalikShow pic.twitter.com/ersKledASJ— Ahsan khan (AK) (@ahsankhan568) December 6, 2021