بےباک اداکارہ فریال محمود کی تصاویر وائرل، تنقید کے بجائے تعریف کی گئی
اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے جو محبت آپ سب سے ملی اس کے شایان شان میرےپاس الفاظ ہی نہیں ہیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی بے باک ادکارہ فریال محمود جو اپنے متنازع بولڈ فوٹو شوٹ سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرتی رہتی ہیں انھوں نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی تاہم اس مرتبہ انھیں مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید کے بجائے کی تعریف کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ اور ماڈل فریال محمود نے گذشتہ روز اپنی 30 ویں سالگرہ مناتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویڈیو زاور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرا م پر اپنے مداحوں ، دوستوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر جو محبت مجھے آج اپنی سالگرہ کے اہم دن کے موقع پر آپ سب سے باالخصوص اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے ملی ہے اس حوالے سے میں بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں لیکن میرے پاس اس کےشایان شان الفاظ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ادکارہ فریال محمودکا بولڈ فوٹو شوٹ، مداحوں کی تنقید کے بجائے تعریف
فریال محمود نے ایک مرتبہ پھر مختصر لباس والی تصویر شیئر کردی
انھوں نے مزید کہا کہ آپ میں سے جو لوگ بھی مجھے اسکرین پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں میں ان سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں جب بھی جلوہ گر ہوں گی تو آپ کو مایوس نہیں کروں گی ۔









