بلال مقصود کا مرحوم جنید جمشید کو خراج عقیدت

جنید جمشید ایک بڑے دل کے انسان تھے انھوں نے مجھے اسٹیج پر اپنے ساتھ بلایا حالانکہ ان کو اس کی ضرورت نہیں تھی

پاکستان کے معروف گلوکار، میوزک بینڈ اسٹرنگز کے سابق ممبر بلال مقصود نے سماجی رابطوں کی ویڈیو اینڈ پکچر زشیئرنگ  پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس  وہ مرحوم نعت خواں  جنید جمشید کے ساتھ اسٹیج پر موجودہیں۔

بلال مقصود نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں مرحوم  نعت خواں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  یہ ویڈیو 1991 میں متحدہ عرب امارات کی ریاست  دبئی میں  ہونے والے وائٹل سائنز کے کنسرٹ کی ہے جس کی میزبانی میرے والد انور مقصود کررہے تھے اس لیے میں بھی ساتھ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود کسی نئے پراجیکٹ کی تیاری میں یا ماضی کی یاد میں ؟

بلال مقصود "چائے چاہیے، کون سی جناب” کا ری میک کریں گے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

انھوں نے لکھا کہ جنید جمشید ایک بڑے دل کے انسان تھے، انھوں نے مجھے اسٹیج پر اپنے ساتھ بلایا حالانکہ ان کو اس کی ضرورت نہیں تھی لیکن وہ ایک عظیم انسان تھے ،انھوں نے مرحوم جنید جمشید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ  آپ کی  بہت یاد آتی ہے۔

متعلقہ تحاریر