اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے
اداکارہ ہانیہ عامر اور شائے ہولود کے درمیان بےپناہ مماثلت پر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا شکار ہیں۔
موجودہ ترقی یافتہ دور میں نیوز چینلز سے زیادہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز خبروں کے زیادہ موثر ذرائع بن گئے ہیں۔ آئے روز نئی سے نئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور وائرل ہوتی ہیں۔
حال ہی میں خوبرو اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی لڑکی کے چرچے سوشل میڈیا پر سرچڑھ کر بول رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان بالی وڈ میں جلوہ گر ہوں گی
کترینہ کیف اور وکی کوشل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟
پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کے بارےمیں سوشل میڈیا صارفین اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ شائے ہولود ہیں ، سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے مداح شائے ہولود کو ان سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر کا ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں بڑا نام پیدا کرلیا ہے، اور لوگوں کو اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔
ہانیہ عامر اور شائے ہولود کی مماثلت پر مداح حیرت زدہ ہیں اور ہر کوئی پہلی نظر میں ہولود کو ہانیہ عامر ہیں سمجھتا ہے۔
ہانیہ عامر اور شائے ہولود کی مماثلت دیکھتے ہوئے مداحوں کا کہنا ہے کیا یہ واقعی ہانیہ ہے یا کسی دوسری دنیا سے کوئی آیا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ شائے ہولود کے سوشل میڈیا فالورز کی تعداد 12 ہزار ہے۔