اداکارہ علیزے شاہ کی بغیر میک اپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

 نیاسال بس آنے ہی والا ہے اور میں یہاں اس کے استقبال میں بغیر کسی میک اپ کے ہوں

مداحوں کے ساتھ خبروں  کی زینت بنے رہنا بھی اداکاروں کا ایک فن ہے جو ہر کسی اداکار کے پاس نہیں ہوتا لیکن اگریہ کہا جائے کہ یہ فن اداکارہ علیزے شاہ کے پاس  ہے تو غلط نہیں ہوگا، ادکارہ علیزے شاہ  اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بعض ایسے کام بھی کرتی ہیں جو نا چاہتے ہوئے بھی خبروں ک زینت بنتے ہیں۔

اداکارہ علیزےشاہ جو اپنے  بہترین لُک اور عمدہ میک اپ کے حوالے سے الگ ہی شناخت رکھتی ہیں ، علیزے شاہ کو ان کے مداحوں نے شائد ہی بغیر میک اپ کے دیکھا ہو تاہم اداکارہ نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ   انسٹا گرام پر اپنے  ایک بغیر میک اپ کے تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ   نیاسال بس آنے ہی والا ہے اور میں یہاں اس کے استقبال میں بغیر کسی میک اپ کے ہوں ۔۔ صرف میں ہوں  ، جیسا کے میں بننا چاہتی ہوں اور جیسا مجھے ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے

گیتی نے علیزے شاہ کی نقل اتاری

کیا علیزے شاہ حجابی ہو گئیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

واضح رہےکہ اس سے قبل  اداکار شہروز سبز واری نے اداکار آغا علی سے انہی کے شو میں سوال پو چھاــ’’کس ادا کارہ کو میک اپ کے بجائے اداکاری پہ  توجہ دینی چایئے‘‘ ۔ جس کے جواب میں آغا علی نے علیزےشاہ کا نام لیتے ہوئے جواب دیا  کہ اداکاہ علیزےشاہ کو  میک اپ کے بجائے اداکا ری پہ  توجہ دینی چایئے۔

متعلقہ تحاریر