سنسنی خیز فلم جاوید اقبال کا ٹریلر جاری،فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی
فلم رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم”جاوید اقبال ؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں جاوید اقبال کامرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاریاسر حسین ،تفتیش کار کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائشہ عمر اور فلم کے ہدایت کار و کہانی نویس ابوعلیحہ نے فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار یاسر حسین نے سیریل کلر "جاوید اقبال” کا روپ دھار لیا
اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کردی
View this post on Instagram
فلم کی کہانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بدنام سیریل کلر ’جاوید اقبال‘ کے جرائم اور ان کے قانونی ٹرائل کے گرد گھومتی ہے۔ٹریلر میں عائشہ عمر کوپولیس افسر کے روپ میں ملزم کا تعاقب کرتے اور یاسر حسین کو بطور جاویر اقبال اپنے جرائم سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرتے دکھایا گیا ہے۔ملزم جاوید اقبال کوپولیس کی ناقص تفتیش کا مذاق اڑاتے بھی دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
جاوید اقبال کو 1999میں لاہور میں 100 بچوں کے قتل اور ان سے زیادتی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔100بچوں کا اغوا اور قتل کرنے کے باوجود لاہور پولیس جاوید اقبال کے جرائم کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی تھی۔
جاوید اقبال نے خود روزنامہ جنگ لاہور کے دفتر میں خط لکھ کر اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا اور پولیس کو خود گرفتاری دی۔ ملزم بچوں کو اغوا و زیادتی کے بعد قتل کرتا اور ان کی لاشیں تیزاب کے ڈرم میں ڈال کر گھلا دیتا تھا۔ جاوید اقبال نے اکتوبر 2001 میں لاہور کی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔
This is a Amazon Prime / Netflix level Content 👌🏼 https://t.co/GMoYmFlOLx
— عبداللہ (@_ManMoji) December 8, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے فلم کے مواد کو عالمی شہرت یافتہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نیٹ فلکس اور ایمزون پرائم کی سطح کا قرار دیدیا۔