رتیش دیش مکھ کا بطور ہدایت کار پہلی فلم مراٹھی میں بنانے کا اعلان
انھوں نے لوگوں سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا اس دیوانگی میں میرا ساتھ دیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے 42 سالہ ورسٹائل اداکار رتیش دیش مکھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے نا م پیغام دیا ہے جس میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے بیس سالوں تک پردے پر رہتے ہوئے اداکاری کی ہے اور اب انھوں نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے پردے کے پیچھے اپنی صلاحیتیں دکھانے کافیصلہ کیا ہے جس کا آغاز وہ مراٹھی فلم کی کی ہدایت سےکریں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں انھوں نےکہا ہے کہ میری ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ہوگی جو مراٹھی زبان میں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے نیک تمناؤں اور دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا اس دیوانگی میں میرا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیے
مرزا پور کی کاسٹ نےکرونا کی احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا
پاکستانی فنکار پاوری سے بیزار لیکن بالی ووڈ کی پارٹی جاری
After being in front of the camera for 20 years, I take a big leap to stand behind it for the first time.
As I direct my first marathi film, i humbly ask you all for your good wishes and blessings. Be a part of this journey, be a part of this madness.
वेड (Madness). pic.twitter.com/ydjr6cdXqG— Riteish Deshmukh (@Riteishd) December 8, 2021
اداکار رتیش دیش مکھ کی اہلیہ جنیلا ڈی سوزا نے بھی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ فلموں میں واپسی‘‘۔ انہوں نے کہا میں 10 سال بعد فلموں میں واپسی کررہی ہوں اور یہ میری پہلی مراٹھی فلم ہوگی۔ واضح رہے اداکار رتیش دیش مکھ پہلی فلم میں اپنی اہلیہ کو ہی ڈائریکٹ کریں گے۔