میٹھا ضرور کھائیں لیکن وزن پرتوجہ رکھیں، عدنان صدیقی
ہمارے پاس جتنی بھی دولت ہوگی لیکن ہم اس سے تندرستی اور صحت نہیں خرید سکتے
قدرت کی عطا نعمتوں میں صحت کو اولین درجہ حاصل ہے کیونکہ ہمارے پاس جتنی بھی دولت ہوگی لیکن ہم اس سے تندرستی اور صحت نہیں خرید سکتے۔ ہر انسان اپنی زندگی میں تین مراحل سے گزرتا ہے جن میں بچپن،جوانی اور بڑھاپا شامل ہے۔لیکن کچھ لوگ اپنی عمر کے درمیانی حصے میں ہی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو بڑھاپے میں بھی تندرست رہتے ہیں۔
پاکستان ڈرامہ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار، پروڈیوسر اور ماڈل عدنان صدیقی نے صحت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ میٹھا ضرور کھائیں لیکن اس کے باعث اپنے بڑھنے والے وزن پر نظر بھی ضرور رکھیں یہ ایک مشکل کام ہے تاہم یہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لیجنڈز کی قدر مرنے کے بعد کیوں؟ عدنان صدیقی کا سوال
عدنان صدیقی کی بطور پروڈیوسر ترک ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری
The urge to eat sweets and keeping a watchful eye on the weighing scale. The struggle is as real as it gets #moraldilemma
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 10, 2021
واضح رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے سینئر اداکار وں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بالی وڈ اورہالی وڈ کی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔