اداکار فہد مصطفیٰ مہنگائی کے باعث جیکٹ نہ خریدسکے
فہد مصطفیٰ کرونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ تھائی لینڈ پہنچ گئے، اداکار نے مہنگی جیکٹ پہننے کے بجائے صرف تصاویر بنوانے پر اکتفا کیا

اداکار فہد مصطفیٰ کرونا وبا کے باعث 3 سال کے طویل وقفےکے بعدان دنو ں تھائی لینڈ پہنچے ہوئے ہیں ۔ جہاں وہ اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تھائی لینڈ کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں ۔ان تصاویر میں فہد مصطفیٰ کو براؤن رنگ کی لیدر جیکٹ پہن کر مختلف انداز اپناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فہد مصطفیٰ کی تصویر نے سب کو حیران کردیا
میٹھا ضرور کھائیں لیکن وزن پرتوجہ رکھیں، عدنان صدیقی
اداکار نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ جیکٹ بہت مہنگی تھی اس وجہ سے میں نے اسے خریدنے کے بجائے صرف تصاویر کھنچوائی ہیں۔
فہد مصطفیٰ کی پوسٹ پر ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ اداکار جنید خان نے تبصرہ کرتے ہوئے وہی انداز اپنا ہے جو فہد مصطفیٰ کے شوجیتو پاکستان میں جیولری باکس والے سیگمنٹ میں اپنایا جاتا ہے۔
جنید خان نے اپنے تبصرے میں لکھا۔۔۔لے لے ،،،لے لے ( گونجتی ہوئی آواز میں )۔ ایک خاتون صارف نے جنید خان کے تبصرے کو بہترین قرار دیا۔اداکار سمیع خان بھی فہد مصطفیٰ کی پوسٹ پر محظوظ ہوئے بغیر نہ رسکے۔
ایک خاتون صارف نے فہد مصطفیٰ کی حرکت کو خالص پاکستانیوں والی حرکت قرار دیدیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کو پیسوں کی کیا کمی۔
اس سے قبل فہد مصطفیٰ نے شارٹس میں بھی اپنی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 3سال بعدبنکاک پہنچ گئے ہیں۔ان تصاویر میں فہد مصطفیٰ کو ہوٹل کی لابی میں پوز دیتے ،میٹرو میں سفرکرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مداحوں کو اداکار کا فیشن کچھ خاص پسند نہیں آیا اور اکثر صارفین نے انہیں جلے کٹے تبصروں سے نوازا۔









