رومن انگلش میں”ڑ“کیلیے کیا استعمال کیا جائے؟ بلال مقصود پریشان

اردو حروف تہجی کو رومن انگلش میں لکھنے کے دوران کئی الفاظ اور تراکیب میں لوگوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔

معروف گٹارسٹ بلال مقصود نے انسٹا گرام پر ایک نہایت اہم سوال پوسٹ کیا ہے، بلال نے لکھا ہے کہ ‘مجھے چھوڑ کے’ کو رومن انگلش میں لکھا جائے تو کیسے لکھیں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

انہوں نے کہا کہ ‘mujhe chor ke’ لکھا جانا چاہیے جو کہ غلط ہے یا پھر ‘mujhe chod ke’ لکھا جائے جو کہ سننے میں بہت ہی زیادہ غلط ہے۔

بلال مقصود نے سوال کیا کہ کیا ہم ‘ڑ’   کو R کے طور پر لکھ سکتے ہیں؟ آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

بھارت اور پاکستان کے دو اسٹار اردو فلکس کیلئے شو کریں گے

میتھیو ہیڈن کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اردو میں جذباتی پیغام

یہ بہت طویل بحث ہے کہ رومن انگلش میں اردو حروف تہجی کے لیے کیا متبادل استعمال کیے جائیں۔

جیسے بہت سے لوگ   ‘ج’ کے لیے G اور کچھ لوگ J استعمال کرتے ہیں، یہ الجھن ہزاروں حروف اور الفاظ پر محیط ہے۔

اس سلسلے میں اردو ڈکشنری بورڈ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ اب رومن انگلش کا استعمال عام ہوچکا ہے، بہتر ہے کہ اس کو اپنا لیا جائے۔

ایسا نہیں کہ رومن انگلش کو ترویج دینی چاہیے لیکن جن الفاظ اور تراکیب میں الجھن ہے اس سلسلے میں کام ضرور ہونا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر