پاکستان میں فلمایا گیا ڈرامہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں نشر ہوگا

بھارتی کمپنی زی 5 نے پاکستان میں 'قاتل حسیناؤں کے نام' کے عنوان سے ڈرامہ سیریز کی شوٹنگ کی، پاکستانی اداکارائیں سیریز میں شامل۔

زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائز ممبئی میں واقع میڈیا کمپنی ہے جس کا ریونیو 944 ملین ڈالر ہے، یہ بھارتی کمپنی اپنی زیادہ سے زیادہ ناظرین کے لیے پاکستان کی ایک ڈرامہ سیریز پر انحصار کر رہی ہے۔

‘قاتل حسیناؤں کے نام’ کے عنوان سے 7 حصوں پر مشتمل سیریز ہے جسے زی نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی عکسبندی پاکستان میں ہوئی ہے، یہ سیریز زی 5 گلوبل پر جمعہ کو ریلیز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس فلم ‘ریڈ نوٹس’ ریکارڈ توڑنے کے قریب

اسکوئیڈ گیم 80ممالک میں نیٹ فلکس کی نمبر ون سیریز بن گئی

یہ زی 5 کی چوتھی پاکستانی سیریز ہے اور اسے بھارتی اور برطانوی لکھاری اور ہدایت کار مینو گور نے تخلیق کیا ہے جن کی پاکستان میں آخری فلم سنہ 2013 میں ‘زندہ بھاگ’ کے نام سے ریلیز ہوئی تھی اور یہ فلم آسکر میں ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی تھی۔

‘قاتل حسیناؤں کے نام’ جس کی عکسبندی پاکستان میں ہوئی ہے، سوائے پاکستان کے دنیا کے 190 ممالک میں دیکھی جاسکے گی۔

پاکستان میں زی 5 پر پابندی عائد ہے، زی 5 کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس سیریز کو نا صرف بھارت بلکہ پورے جنوبی ایشیا بشمول متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی پاکستانی، بھارتی اور بنگالی کمیونٹیز میں پذیرائی حاصل ہوگی۔

پاکستان کی اردو سیریز کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرکے زی اپنے ناظرین کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

‘قاتل حسیناؤں کے نام’  نامی نئی ڈرامہ سیریز میں صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، مہر بانو اور دیگر پاکستانی اداکاراؤں نے کردار ادا کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر