کیا سیاحت بھی حلال اور حرام ہوتی ہے؟

پاکستان ٹریول گائیڈ نے نرالی منطق پیش کردی، مسلم ممالک کے شہریوں کو راغب کرنے کیلیے حلال سیاحت کے فروغ کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ٹریول گائیڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی ہے کہ پاکستان کو حلال سیاحت کے فروغ کی ضرورت ہے تا کہ مسلم دنیا سے لاکھوں سیاح یہاں آسکیں۔

بظاہر یہ کوئی نجی ٹورزم کمپنی ہے جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو شمالی علاقہ جات، کشمیر اور دیگر شہروں میں سیر و تفریح کے پیکجز دیتی ہے۔

پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی ویسے ہی عروج پر ہے جس کی مثال حال ہی میں سیالکوٹ میں قتل کیے گئے سری لنکن شہری کی موت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ریلویز نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹورازم ٹرین چلادی

غیرملکی سیاحوں نے کے پی کے کو سیاحت کے لیے محفوظ قرار دے دیا

اب یہ پاکستان ٹریول گائیڈ کوئی نئی منطق لے کر آ رہی ہے کہ جی حالال ٹورزم یعنی حلال سیاحت کو فروغ دیں۔

اس کمپنی سے گزارش ہے کہ اپنا کاروبار چمکانے کے لیے آپ کو بھی مذہب ہی استعمال کرنا تھا؟ کوئی اور مارکیٹنگ اسٹریٹجی اپنا لی ہوتی۔

یہ سوچنے میں ہی کتنی غیر مبہم اور عجیب سی بات ہے کہ اگر کچھ دوست کہیں بھئی ہم تو ‘حال ٹورزم’ پر جا رہے ہیں۔ یہ کیا بات ہوئی بھلا؟

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان ٹریول گائیڈ ذرا یہ تو بتائے کتنے مسلم ممالک کے شہری سیر و سیاحت کے لیے پاکستان آتے ہیں؟

پاکستان میں یورپی اور ایشیائی ریاستوں سے پھر بھی کچھ افراد گھومنے آجاتے ہیں لیکن شاید ہی مسلم ممالک سے کوئی یہاں کا رخ کرتا ہو، کتنے عرب شہری پاکستان آتے ہیں؟

تو جناب یہ ‘حلال ٹورزم’ کا غیر منطقی نعرہ لگا کر نئی ٹرک کی بتی نہ بنائیں، جس نے سیاحت کے دوران جو کچھ کرنا ہوگا وہ کرے گا، اسے کسی سے حلال یا حرام کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر