پاکستان نے ’ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ‘ کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

میوزک کنسرٹ کا انعقاد جاز اور ایکٹو میڈیا کے اشتراک سے کیا گیا جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، بلال خان اور علی عظمت نے پرفارم کیا۔

پاکستانیوں نے ’ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ‘ کے دوران سب سے زیادہ گاڑیاں اکٹھی کرکے میوزک کنسرٹ سننے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 دسمبر کو اسلام آباد کے پرتعیش پارک ویو سٹی ایریا میں میوزک فیسٹیول کے دوران ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی سنگر نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میوزیکل آرٹسٹ کا تاج سر کرلیا

کیا سیاحت بھی حلال اور حرام ہوتی ہے؟

میوزک کنسرٹ کا انعقاد جاز اور ایکٹو میڈیا کے اشتراک سے کیا گیا جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، بلال خان اور علی عظمت نے پرفارم کیا۔

ملک اور دنیا کے سب سے بڑے ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ میں 1680 گاڑیوں نے شرکت کی، جن میں بٹھ کر لوگ میوزک سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jazz (@jazzdigital)

مذکورہ فیسٹیول میں 1680 گاڑیوں کی شرکت نے گزشتہ ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

پاکستان نے پہلے "ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ” کے ساتھ سب سے زیادہ کاروں کا ریکارڈ 999 کے ساتھ قائم تھا جسے پاکستان نے توڑ کر نیا اعزاز حاصل کیا۔

اس حوالے سے عرب نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 12 دسمبر کو ’ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ‘ کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی پاکستان کے عالمی ریکارڈ بنانے کے حوالے سے ٹویٹ کیا اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد میں ’ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ‘ کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس حوالے سے ’جاز‘ نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ اپنے ارادوں میں کامیاب ہوئے ہیں اور اسلام آباد میں ڈرائیو ان میوزک کنسرٹ میں شرکت کرکے لوگوں نے پاکستان کے لیے ایک نیا اعزاز حاصل کیا ہے۔

میوزک کنسرٹ کے منتظمین میں سے آصف عزیز نے بھی اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ "پارک ویو سٹی کی ویب سائٹ پر اس کنسرٹ کو دنیا کا سب سے بڑا ڈرائیو ان کنسرٹ بھی قرار دیا گیا ہے۔”

متعلقہ تحاریر