برطانوی سنگر نے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میوزیکل آرٹسٹ کا تاج سر کرلیا

تیس سالہ برطانوی گلوکار ایڈشیران نے سال دو ہزار اکیس میں سوشل میڈیا کی سب سے مقبول ایپ ٹک ٹاک پر نمبر ون میوزیکل آرٹسٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تیس سالہ برطانوی گلوکار ایڈشیران نے سال دو ہزار اکیس میں سوشل میڈیا کی سب سے مقبول ایپ ٹک ٹاک پر نمبر ون میوزیکل آرٹسٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ایڈ شیران نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے میوزیکل آرٹسٹ کا تاج سر کرلیا۔

تیس سالہ ایڈشیران نے امسال سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر اپنے نئے البم ایکول کے تین خصوصی سنگل متعارف کرائے تھے جبکہ پچاس لاکھ سے زیادہ لوگ بھی ایڈشیران کی ریکارڈ توڑ لائیو پرفارمنس دیکھنے کیلئے یوای ایف اے یورو دو ہزار بیس شو میں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے

ٹک ٹاک کے یورپ اور برطانیہ میں میوزک آپریشن ہیڈ پال ہوریکن کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار اکیس میوزک انڈسٹری میں شراکت داروں کیلئے ایک تاریخی سال رہا ہے۔

ایڈشیران جو اگست دوہزار بیس میں پہلی مرتبہ والد بنے تھے، نے مداحوں کو یہ اعلان کرکے مایوس کردیا تھا کہ وہ اپنی خاندانی زندگی کو ترجیح دینے کے حوالے چند سالوں کیلئے پرفارم کرنے سے دستبردار ہو جائیں گےتاہم اس سال کے شروع میں موسیقی کی دنیا میں واپسی قدم رکھا۔

متعلقہ تحاریر